اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے دوران میدان عرفات میں اردن کی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اردنی خاتون نے حج کے سب سے بڑے رکن وقوفِ عرفہ کے دوران میدان عرفات میں واقع جبل الرحمہ اسپتال میں بچے کو جنم دیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچہ اوربچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔


۔۔۔۔۔۔۔
/169